(سعود بٹ) اورنج لائن ٹرین پراجیکٹ میں کنسلٹنسی کا معاملہ، پنجاب حکومت نے نیسپاک کے کروڑوں روپے دبا لیے۔ سٹی 42 کو پراجیکٹ کنٹرول سمری کی کاپی موصول ہوگئی۔
پنجاب حکومت نے مالی بحران کا شکار نیسپاک کے 22 کروڑ 66 لاکھ 80 ہزار 530 روپے دبا لیے ہیں۔ منصوبہ کا آغاز یکم اگست 2015 کو ہوا۔ سمری کے تحت سابق دور حکومت میں منصوبہ میں کنسلٹنسی کی کل لاگت 98 کروڑ 50 لاکھ 25 ہزار میں طے ہوا۔ نیسپاک کو اب تک 75 کروڑ 82 لاکھ 44 ہزار 500 روپے موصول ہوئے۔سابق حکومت کی جانب سے آخری ادائیگی جون کے ماہ میں ایک کروڑ 66 لاکھ 21 ہزار 970 روپے کی قسط موصول ہوئی۔
ذرائع کے مطابق مالی بحران کے شکار نیسپاک میں پہلے ہی ملازمین کو رواں ماہ کی تنخواہ مہینے کے آخر میں ملی۔م الی بحران کی صورتحال میں کروڑوں کی رقم واجب الادا ہونے سے نیسپاک ملازمین کا معاشی مستقبل دائو پر لگ گیا۔