لاہور میں "لہور لہور اےفیسٹیول" کا افتتاح

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضانقوی نے الحمرا آرٹ سنٹر میں سولہ روزہ  لہور لہوراے فیسٹیول کا افتتاح کر دیا۔

وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی نے آرٹ گیلری میں لہور لہور اے نمائش کا افتتاح کر کے فیسٹیول کا آغاز کیا۔

سولہ روزہ فیسٹیول میں جیلانی پارک شاہی قلعہ اندرون شہر میں ثقافتی پروگرامز ہوں گے۔

منی میراتھن ریس ۔ دیسی کشتیاں ۔ مشاعرے ۔لاہور ثقافت کی ترویج کے پروگرامز فیسٹیول کا حصہ ہوں گے۔

وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی نے فیسٹیول کا افتتاح کرنےکےبعد مختلف سٹالز اور فوڈ پوائنٹز کا بھی دورہ کیا۔

وزیر اعلی پنجاب نے اپنے ساتھ آنے والے مہمانوں کے ساتھ سٹالز پر کھانا کھایا۔ 

  محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر طرح کی ثقافت کی چیزیں یہاں لوگوں کو ملیں گی۔

محسن نقوی نے بتایا کہ میوزک فیسٹیول کو فلسطین کی صورتحال کی وجہ سے کینسل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام لوگوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ یہاں ضرور آئیں۔ڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب کو بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعلی پنجاب کے ساتھ آئی جی پنجاب عثمان انور،سی سی  پی او لاہور بلال صدیقی کمیانہ، ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر نے شرکت کی

 ہاوسنگ منسٹر بیرسٹر اظفر، ہاوسنگ سیکٹری ساجد ظفر ڈل، انفرمیشن منسٹر عامر میر، ڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو، وزیر محکمہ اوقاف سید اظفر علی ناصر،سیکرٹری انفرمیشن دانیال گیلانی افتتاحی نے بھی تقریب میں شرکت کی

صوبائی وزیر ایجوکیشن منصور قادر ،صوبایی وزیر کھیل وہاب ریاض ،صوبایی وزیر اوقاف اظفر علی ناصر ، صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر بھی لہور لہور اے فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر انور مسعود ،سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ بھی تقریب میں شریک تھے۔