ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کی تیاری؟

Oil prices, Petrol price, Pakistan petrol price, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: عوام انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں گزشتہ چند روز میں کمی کی خبریں دیکھ دیکھ کر یکم نومنبر کو پٹرول اور ڈیزل کی پاکستان میں قیمت میں مزید کمی کی توقع کر رہے ہیں لیکن بعض ذرائع کے مطابق اوگرا پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 31 اکتوبر کی شب اضافہ کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا میں ذرائع کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ وہاں پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 55 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 82 پیسے فی لٹر اضافے کی تیاری کی جا رہی ہے۔  اوگرا کے ذرائع اس اضافہ کی تجویز کی وجہ تیل کی قیمتوں مین عالمی مارکیٹ میں 16 اکتوبر کے بعد سے ہونے والے مجموعی اضافہ کو قرار دے رہے ہیں۔