جعلی ڈگری؛ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عہدہ سے فارغ

Fake Degree, fake educational qualification, Assistant Advocate General Punjab, AG Punjab, CM Punjab, Mohsin Naqvi, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی منظوری کے بعد اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل اشتیاق گوہر  کو جعلی ڈگری کی بنا پرعہدے سے فارغ کر دیا گیا۔

اشتیاق گوہر کی تعلیمی اسناد جعلی ثابت ہونے پر ان کو عہدے سے فارغ کیا گیا۔اشتیاق گوہر کو 15 ستمبر 2023 کو اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کیا گیا تھا۔ اشتیاق گوہر نے 18 ستمبر کو بطور اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔

سیکرٹری قانون نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل اشتیاق گوہر کو عہدے سے ہٹانے کی سمری بھجوائی تھی۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس نے 3 اکتوبر کو سیکرٹری پنجاب بار کونسل کو اشتیاق گوہر کی  پنجاب بار کی جانب سے جاری کردہ  انرولمینٹ اور تعلیمی اسناد  کی تصدیق کیلئے مراسلہ لکھا تھا۔