ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یکم نومبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان 

یکم نومبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں اور پاکستان میں ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث یکم نومبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق  عالمی مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمت میں فی بیرل 5 ڈالر کمی ہوئی ہے جس کے بعد یکم نومبر سے پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 20روپے اورہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 16روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

  اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر وزارت پیٹرولیم اور خزانہ ردو بدل کرکے وزیراعظم کو بھیجیں گے جس پر انوار الحق کاکڑ حتمی فیصلہ کریں گے۔

 خیال رہے کہ نگران وفاقی حکومت نے 16 اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 40 روپے فی لیٹر تک کمی کی تھی۔