گندم کی امدادی قیمت کا تعین چند روز میں ہوجائے گا, محسن نقوی

Wheat Support Price in Punjab, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دُرِنایاب: پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کاشتکاروں کو گندم کی نئی امدادی قیمت کی خوشخبری چند روز میں سنانے کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ روز لاہور میں بند روڈ پر زیر تعمیر  کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور پروجیکٹ کے دورہ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بتایا کہ پنجاب کی صوبائی حکومت گندم کی امدادی قیمت کا اعلان چند روز میں کرنے والی ہے۔ 

واضح رہے کہ گندم کی امدادی قیمت اس سال 8 مارچ کو سابق وزیراعظم شہباز شریف نے 39 روپے فی من مقرر کی تھی۔گزشتہ سال پنجاب سمیت ملک بھر میں بمپر کراپ ہوئی تھی تاہم خراب موسم کے اثرات کو گاہے بگاہے کھاد کی قیمتوں میں اضافہ کے سبب گندم کی پیداوار ابتدا میں طے کئے گئے ٹارگٹ سے کچھ کم رہی تھی۔

اب گندم کی بوائی کا موسم سر پر ہے، پنجاب میں گندم کی پچھیتی کاشت نومنبر میں شروع کر دی جاتی ہے۔ گندم کی امدادی قیمت یعنی وہ قیمت جس پر گندم خریدنے کی حکومت یقین دہانی کرواتی ہے، کاشت کے وقت سے پہلے مقرر کر دیئے جانے سے کسانوں کو گندم کی کاشت کا بروقت فیصلہ کرنے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔