ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری افسران کے لئے پریشان کن خبر

سرکاری افسران،نئے آئی فون،خریداری،منسوخ،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)سوشل میڈیاپرشہریوں کی تنقید، سرکاری افسران کے لیے نئے آئی فون کی خریداری کا فیصلہ منسوخ، پنجاب حکومت نے ایوان وزیراعلیٰ پنجاب میں تعینات سرکاری افسران کیلئےنئے فون کی خریداری کافیصلہ کیاتھا۔
سٹی 42نے چھ اکتوبر کو خبر دی تھی کہ ایوان وزیراعلی پنجاب میں تعینات افسران کے لیے نئے ماڈل کے آئی فون خریدے جائیں گے جس کےبعد سوشل میڈیا پہ شہریوں نے پنجاب حکومت کے اس فیصلے کو خوب آڑے ہاتھوں لیا،ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب کےافسرن کے لیے ایپل کمپنی کے جدید ماڈل کےآئی فون خریدے جانے تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب ڈیجیٹل پروگرام کے تحت نئے آئی فون خریدنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ ایپل کمپنی کے آئی فون ایوان وزیر اعلی میں تعینات مخصوص افسران کو دیے جانے تھے۔