ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لانگ مارچ، وزیر اعلی پنجاب کا متعلقہ اداروں کو بڑا حکم

لانگ مارچ، وزیر اعلی پنجاب کا متعلقہ اداروں کو بڑا حکم
کیپشن: Choudhary Perwaiz Elahi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:چوہدری پرویز الہٰی نے لانگ مارچ کے متعلق ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ادارے کوآرڈینیشن کے ساتھ امن و امان کی صورتحال یقینی بنائیں اور ٹریفک کیلئے متبادل انتظامات کیے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ہم نے لانگ مارچ کیلئے جامع سیکیورٹی پلان تیار کیا ہے۔ شرکاء کو فول پروف سیکیورٹی دی جائے گی، کیمروں کی مدد سے پورے روٹ کی نگرانی کی جائے گی۔ 

اس کے متعلق لاہور میں چوہدری پرویز الہٰی کی زیر صدارت اجلاس میں لانگ مارچ کے سیکیورٹی انتظامات اور روٹ پر پولیس فورس کی تعیناتی کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے شرکاء پرامن رہیں گے، صوبے میں امن عامہ کی صورتحال کی میں خود ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں، شرپسند عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے پوری فورس الرٹ ہے۔