دعا بھٹو کا خلع کا دعویٰ، حلیم عادل شیخ نے خاموشی توڑ دی

دعا بھٹو کا خلع کا دعویٰ، حلیم عادل شیخ نے خاموشی توڑ دی
کیپشن: Haleem Adil Sheikh, PTI
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دعا بھٹو سے خلع کے دعوے پر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ نکاح اور طلاق دونوں جائز کام ہیں لیکن سن کر افسوس ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ  کی اہلیہ  دعا بھٹو  کی جانب سے خلع کا دعویٰ دائر کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے خلع کے متعلق اپنا بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں جب جیل میں تھا تب میرا دعا سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ایسا ہو گا، دعا پر یا تو کوئی دباؤ ہو گا یا یہ سب کچھ سازش کے تحت کرایا گیا ہو گا۔

حلیم شیخ نے بتایا کہ پہلے سندھ حکومت نے مجھ پر حملے کرائے، کیسز بنوائے اور پھر مجھے جیل میں رکھا گیا لیکن ان تمام باتوں سے نہ میں رکا اور نہ ہی ٹوٹا۔ فیصلہ اللہ اور عدالتوں نے کرنا ہے، میں نے ایسا کوئی کام نہیں کیا، ہر شخص خوف، دبائو اور ظلم برداشت نہیں کر سکتا۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا خلع کے متعلق کہا کہ یہ رشتے توڑنے کے لیے نہیں ہوتے، میں اس وقت آزادی مارچ کے سلسلے میں لاہور میں ہوں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر