ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کے لئے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی

الیکشن کمیشن،این اے45،ضمنی انتخابات،عمران خان،سٹی42
کیپشن: Imran khan,File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے این اے 45 کرم میں ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی بار بار خلاف ورزی پر عمران خان کو نوٹس جاری کر کے یکم نومبر کو طلب کر لیا۔

  کمیشن نے وزیر آباد کاری خیبرپختونخوا کو بھی نوٹس جاری کر کے یکم نومبر کو طلب کرلیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی وزیر انتخابی مہم میں سرکاری وسائل استعمال کر رہے ہیں۔

 دوسری جانب لاہور کی تاجر تنظیموں کی اکثریت نے لانگ مارچ سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران خالد پرویز،مجاہد مقصودبٹ،نعیم میر،اشرف بھٹی گروپس اور قومی تاجر اتحاد نے لاتعلقی ظاہرکردی، پاکستان تحریک انصاف نے لاہور سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا ہےتاہم شہر کی تاجر تنظیموں کی اکثریت کی جانب سے لانگ مارچ سے لاتعلقی کا اعلان سامنے آیا ہے۔