ویب ڈیسک:تحریک انصاف کے چیئرمین حقیقی آزادی مارچ کیلئےنکلنے سے پہلے بکروں کا صدقہ دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کا آغاز آج سے ہورہا ہے ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لانگ مارچ کیلئے نکلنے سے پہلے بکروں کا صدقہ دیں گے۔اس سلسلے میں عمران کی رہائش گاہ زمان پارک پر 2 بکرے پہنچا دیئے گئے ہیں۔ عمران خان اپنی رہائش گاہ زمان پارک میں موجود ہے اور کچھ دیر بعد کنٹینر پر سوار ہوں گے۔
خیال رہے حقیقی آزادی لانگ مارچ کیلئے بڑے پیمانے پر تیاریاں کی گئی ہیں اور عوام چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے منتظر ہیں کہ کب وہ لبرٹی چوک پہنچیں اور تحریک کا آغاز ہو۔
حقیقی آزادی مارچ کے شرکا فیروزپور روڈ، اچھرہ، مزنگ اور داتا دربار سے گزر کر آزادی چوک پہنچیں گے۔آج کے دن حقیقی آزادی مارچ جی ٹی روڈ کے قریب اپنا پڑاؤ ڈالے گا ، جس کے بعد شرکا کل صبح اسلام آباد کی طرف روانہ ہوں گے۔