ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کے پیچھے کون؟

Arshad Shareef
کیپشن: Arshad Shareef
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) رکن برطانوی پارلیمنٹ ناز شاہ نے ارشد شریف کے قتل کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پتہ لگایا جائے، ارشد شریف کا قتل کیوں ہوا؟

تفصیلات کے مطابق رکن برطانوی پارلیمنٹ نازشاہ نے صحافی ارشد شریف کے قتل پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ معاملے کی مکمل شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، جلد پتہ لگایا جائے، ارشد شریف کا قتل کیوں ہوا اور قتل کے پیچھے کون تھا؟ مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔

واضح رہے کہ ارشد شریف کو کینیا میں پولیس کی گولی لگنے سے شہید ہوگئے تھے، پولیس نے موقف دیا تھا کہ واقعہ غلط فہمی کے باعث پیش آیا۔ اقوام متحدہ اور امریکا نے بھی ارشد شریف کی موت کی مکمل چھان بین کا مطالبہ کیا تھا۔

حکومت کی جانب سے سینئرصحافی ارشد شریف کے کینیا میں قتل سے متعلق حقائق جاننے کیلئے اعلیٰ سطح کی دو رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی،  جس میں ایف آئی اے اور خفیہ ایجنسی کے اعلیٰ افسران شامل ہیں۔

تحقیقاتی ٹیم ارشدشریف کیس میں ان کی کینیا میں مصروفیات کا جائزہ لے گی اور اس کے علاوہ مقتول کی پاکستان سے دبئی اور پھر دبئی سے کینیا روانگی کی مکمل وجوہات اور محرکات کا جائزہ لے گی۔

ذرائع کے مطابق سینیئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی، ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم پمز اسپتال کے 8 رکنی میڈیکل بورڈ نے کیا جس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مرحوم کی لاش کا اندرونی و بیرونی تفصیلی معائنہ کیا گیا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کی موت سر اور دائیں پھیپھڑے پر گولیاں لگنے سے ہوئی، ارشد شریف کے دل، گردے پھیپھڑے اور معدے سے لیے گئے نمونے سائنس لیب بھجوائے گئے۔