ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ پاکستان کی شکست پر ڈیرن سیمی کاردعمل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ پاکستان کی شکست پر ڈیرن سیمی کاردعمل
کیپشن: Daren Sammy
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی نےٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف زمبابوے کی  جیت کے ایک روز بعد بھی حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈیرن سیمی نے ٹوئٹ کی کہ’  صبح اٹھنے کے بعد بھی میں حیران ہوں کہ جس طرح زمبابوے نے رنز کا دفاع کیا، پاکستان کے خلاف دفاع زمبابوے ٹیم کی مضبوط قوت ارادی کی وجہ سے ممکن ہوا ‘۔

سابق ویسٹ انڈین کپتان نے مزید لکھا کہ  زمبابوے ٹیم نے گزشتہ رات اسٹار  ٹیم کی طرح کھیل پیش کیا  ، وہ ٹیم آف اسٹارز نہیں ہے  وہ جیت کے مستحق تھے ۔یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ ٹو کے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے شکست دے دی تھی ۔

131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 129 رنز بناسکی تھی ۔