(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی لانگ مارچ سے قبل اہم بیان سامنے آگیا۔
چودھری شجاعت حسین کا پرویز الٰہی کو اہم مشورہ
اپنے بیان میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پرویز الہیٰ پہلے پاکستانی اور پھر وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں، وزیر اعلیٰ ہونے کے ناطے ان پر ذمہ داری ہے کہ لانگ مارچ کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھیں، تحریک انصاف کےلانگ مارچ میں کسی قسم کا فساد پیدا نہیں ہونا چاہیے، بطور وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ پنجاب کے عوام کے جان و مال کا تحفظ کریں اور اس کا خیال رکھیں۔
حقیقی آزادی لانگ مارچ مکمل شیڈول مرتب
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا حقیقی آزادی لانگ مارچ چیئرمین عمران خان کی قیادت میں آج بعد نماز جمعہ لبرٹی چوک لاہور سے شروع ہوگیا جس کا مکمل شیڈول مرتب کرلیا گیا ہے,عمران خان جمعے تک لاہور میں ہی قیام کریں گے۔
شیڈول کے مطابق جمعے کی رات لبرٹی چوک تا شاہدرہ انٹر چینج پرلانگ مارچ کی پہلی منزل ہوگی اور عمران خان کے خطاب کے بعد لانگ مارچ کے شرکا رات وہیں قیام کریں گے، یہاں کراچی، سکھر، رحیم یارخان، ملتان کے قافلے آکر لانگ مارچ میں شامل ہو جائیں گے۔