ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا کی سب سے لگژری ایس یو وی , رینج روور کا 2022 ماڈل متعارف

Range Rover 2022
کیپشن: Range Rover 2022
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   پہاڑوں کی کٹھن ترین چڑھائی ہو یا شہرمیں ہجوم سے بھری سڑکیں، دنیا کی سب سے لگژری ایس یو وی ہر جگہ کامیاب ہے ، رینج روورنے ماڈل 2022 متعارف کرادیا۔
ہمواراور تیکھے باڈی پینلز نے رینج روور کو صاف ستھرا اورواضح تشخص دیا ہے گاڑی کا فرنٹ اور بمپرز ماڈل 2021 سے زیادہ مختلف نہیں۔ میچنگ ڈور ہینڈلز نے دروازوں کو نیاحسن دیا ہے  ٹائرز پر چڑھے23 انچ کے الائے رم گاڑی کی خوبصورتی اورشان میں اضافہ کرتے ہیں تو فرنٹ پسنجردروازوں پر سلور رنگ کی مضبوط پٹیاں اضافی مضبوطی فراہم کرتی ہیں۔ نیم بیضوی شکل اور گاڑی کا عقبی حصہ پچھلے تمام ماڈلز سے مختلف ہے پچھلا بمپرعلیحدہ نہیں بلکہ باڈی کے ساتھ ہر جڑا ہوا ہے۔ پتلی ٹیل لائٹس میں لگی ایل ای ڈی لائٹس اور دو شارک فن انٹینے گاڑی کو ایک شان دیتے ہیں۔
اسی طرح گاڑی کا انٹریئر انتہائی خوبصورت ۔ کلاسیکل اور عظیم ہے جدید ترین انفوٹینمنٹ یونٹ انتہائی حساس ٹچ کنٹرولز سے لیس ہے ۔ گئیر لگانے کا لیور یا ڈائل نہیں بلکہ شفٹ ناب ہے ڈیجیٹل ڈرائیونگ کے مزے کیلئے گاڑی میں متعدد نئے فیچرز شامل کئے گئے ہیں۔ لانگ وہیل بیس تین رویہ نشستیں  جو ہزاروں کلومیٹر روزانہ سفر کرنے کے لئے بنائی گئی ہیں خودکار طریقے سے ٹھنڈی،گرم آگے ، پیچھے  ہونے اور مساج کرنے کی صلاحیت  رکھتی ہیں۔


رینج روور کے مختلف ماڈلز پیش کئے جارہے ہیں ان میں ٹربو چارجد48 وولٹ ہائیبرڈ سہولت کے ساتھ3.0 لٹر چھ سلنڈر پٹرول انجن جو 395 ہارس پاور کی طاقت کا اور550 نیوٹن ٹارک پیدا کرنے کا اہل ہے۔ اسی طرح ہائبرڈ الیکٹرک موٹر کے ساتھ بھی  پی 440 الیکٹرک پٹرول انجن   جو 434 ہارس پاور اور 503 ہارس پاور کے ویرئنٹ میں دستیاب ہے۔  اسی طرح 3.0 لٹر کے چھ سلنڈر ٹوئن ٹربوچارجڈ ڈیزل انجن میں بھی ڈی 300 اور ڈی 350 کے بالترتیب 296 ہارس پاول کی طاقت کا 650 نیوٹن ٹارک اور 345 ہارس پاور کا 700 نیوٹن ٹارک کے ویرئنٹ دستیاب ہیں۔فلیگ شپ ماڈ ل میں ٹوئن ٹربو چارجڈ 4.4 لٹر کا وی 8 پٹرول انجن نصب ہے جو 523 ہارس پاور طاقت کا اور 750 نیوٹن ٹارک پیدا کرسکتا ہے ۔

 تمام ماڈلز کے انجن زیڈ ایف کے 8 گئیرز والے آٹومیٹک انجن ہیں اور کئی اضافی خصوصیات جیسے کہ پچھلی سیٹ پر بھی سٹئیرنگ اور ایسا خصوصی چیسسز  کہ کسی بھی حادثے کی صورت میں گاڑی الٹنے سے محفوظ رہے گی۔ ایکٹوائیر سسپنشن کی بدولت گاڑی کا سفر خراب ترین سڑک آف روڈ بھی ہموار ہی محسوس ہوگا۔ چھوٹی فریج ، کلائمیٹ کنٹرول سسٹم ، اور 11.4 انچ کی فل ایچ ڈی اسکرینز، 13.7 انچ کا انسٹرومنٹ پینل اور فلوٹنگ انفوٹینمنٹ سسٹم جو ایپل کارپلے اور اینڈرائڈ آٹو سمیت  35 اسپیکرز  1600 واٹ  کے میریڈین سٹیریو سسٹم سے لیس ہے ۔  گاڑی کی قیمت ایک لاکھ پانچ ہزارڈالر سے شروع ہوکر ایک لاکھ پینسٹھ ہزار ڈالر علاوہ ٹیکسز تک جائے گی۔ جبکہ اس گاڑی کی ڈیلوری 2023 سے پہلے ممکن نہیں ہوسکے گی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر