ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شعیب اختر کیساتھ تلخی،ڈاکٹر نعمان نیاز کو ابتک کا  بڑا جھٹکا

Tv programme
کیپشن: Shoaib Akhtar and Doctor Nauman niazi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)سابق قومی کرکٹرز شعیب اختر کیساتھ توہین آمیز رویہ اختیار کرنے پر ڈاکٹر نعمان نیاز کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری ٹی وی پر نعمان نیاز اور شعیب اختر میں تلخی کے معاملے پر اینکر نعمان نیاز کو انکوائری مکمل ہونے تک آف ایئر کر دیا گیا ،تحقیقات مکمل ہونے تک نعمان نیاز ٹرانسمیشن کی میزبانی نہیں کرسکیں گے۔

 یادرہے کہ سرکاری ٹی وی پر جاری ورلڈ کپ کے شو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ پر گفتگو کی جارہی تھی۔ پینل میں ویسٹ انڈین لیجنڈ ویو رچرڈز، ڈیوڈ گاور، عاقب جاوید، راشد لطیف ، عمر گل ، اظہر محمود اور سپر سٹار شعیب اختر شامل تھے،ان تمام سٹارز کی موجودگی میں شعیب اختر نے میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے حارث رؤف کا ذکر کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی تعریف کی اور کہا کہ یہ نوجوان بولر قلندرز کے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کی پیداوار ہے،پروگرام کے میزبان پہلے تو یہ کہہ کر حارث کا ذکر گول کرنے لگے کہ شاہین آفریدی انڈر 19 سے آیا لیکن بعد میں انہوں نے ناشائستہ انداز اپناتے ہوئے شعیب اختر جیسے سپر سٹار کو لائیو ٹی وی پر شو سے چلے جانے کا کہہ دیا ۔ 

   بعد ازاں شعیب اختر نے کہا کہ سرکاری ٹی وی پر میزبان کا رویہ ناقابل برداشت تھا۔پروگرام میں جو کچھ ہوا اس حوالے سے شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر اپنا ایک ویڈیو بیان بھی جاری کیا تھا۔

 دریں اثناء شعیب اختر سے ڈاکٹر نعمان کی بدتمیزی پر وزیراعظم عمران خان نے بھی برہمی کا اظہار کیا، وزیراعظم عمران خان نے وزارت اطلاعات سے معاملے پر رپورٹ مانگ لی، ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ قومی ہیرو کے ساتھ کی گئی تذلیل ناقابل برداشت ہے، وزیراعظم نے  وزارت اطلاعات کو ذمہ داران کے سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔