سٹی 42: سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا جنرل ہسپتال کادورہ ، سی سی پی او نے کالعدم تنظیم کے مشتعل جتھوں کے حملوں میں زخمی ہونیوالے جوانوں کی عیادت کی۔
سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے زخمی اہلکاروں کی فیملیز سے بھی اہلکاروں کی صحت بارے استفسار بھی کیا۔ سی سی پی او لاہور نے ڈاکٹرز سے بہترین علاج ومعالجے کی درخواست بھی کی۔انہوں نے کہا کہ زخمی اہلکاروں کے علاج و معالجہ میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ ہماری جانیں قوم کی امانت ہیں،امن وامان کی فضاء کو برقرار رکھنے میں لاہور پولیس کے شہیدوں اور غازیوں کا خون شامل ہے۔
CCPO Lahore Ghulam Mehmood Dogar visited hospital to see policemen who got injures in clashes with TLP pic.twitter.com/etF14PvVaZ
— Tarhub Asghar (@tarhub) October 28, 2021
سی سی او پی کے ہمراہ ایس ایس پی ایڈمن مبشر میکن، ایس پی صدر حفیظ الرحمن بگٹی بھی موجود تھے ۔ریاست کی رٹ کے قائم کرتے ہوئے زخمی ہونے والے اہلکاروں کے حوصلے بلند ہیں۔انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیم کے مشتعل ہجوم کے تشدد سے سینکڑوں اہلکار زخمی ہوئے ،زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔