سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی

Gold markets
کیپشن: Gold price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)ڈالر کے نرخ میں کمی کے ساتھ سونے کی قیمتوں میں بھی کمی آ گئی۔
 گولڈ مارکیٹس کی جانب سے سونے کی نئی قیمت جاری کردی گئی ہے،صرافہ ڈیلرز کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار روپے کمی ہوئی ہے۔

24قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 22 ہزار روپے ہو گئی ہے،22 قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ گیارہ ہزار 833 روپے، 21 قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ چھے ہزار 750 روپے تولہ ہو گئی ہے۔

 واضح رہے کہ ڈالر کی قدر میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی آئی ہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان نے ڈالر کی قیمت جاری کردی۔ انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ کردیا گیا، ڈالر کی قدر میں 52 پیسے کمی آ گئی، انٹر بینک میں ڈالر 172 روپے 78 پیسے سے کم ہو کر 172 روپے 26 پیسے کا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر کی ٹریڈنگ 172روپے 26پیسے پر کلوز ہوئی، ڈالر کے نرخ میں کمی کے ساتھ سونے کی قیمتوں میں بھی کمی آ گئی ہے۔