ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منشیات کیس، آریان خان کی  ضمانت منظور

Aryan Khan Bail Accepted
کیپشن: Aryan Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بمبئی ہائیکورٹ نے منشیات کیس میں آریان خان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

رپورٹ کے مطابق بمبئی ہائیکورٹ میں آریان خان اور دیگر کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے منشیات کیس میں گرفتار آریان خان، اربازمرچنٹ اور خاتون ساتھی کی ضمانت منظور کرلی۔

آٹھ اکتوبر سے جیل میں بند آریان خان اور ان کے دوستوں ارباز مرچنٹ اور منمن دھمیچا کو  آرتھرروڈ ممبئی کی جیل سے کل رہائی ملے گی۔ گذشتہ تین ہفتوں سے جیل میں بند آریان کی ضمانت منظوری کا ممبئی ہائیکورٹ کا تفصیلی حکم جیل حکام کو ملنے تک ان کی رہائی ممکن نہیں اس لئے امید ہے کہ انہیں کل جمعہ یاہفتے کے روز رہائی مل پائے گی۔


ممبئی ہائیکورٹ کے جسٹس این ڈبلیو سامبرے نے آریان خان منشیات کیس کی مسلسل تین روز سماعت کی۔ کیس کی سماعت کےد وران بھارت کے سابق اٹارنی جنرل اے جی مکل نے آریان خان کی وکالت کرتے ہوئے دلائل پیش کئے جبکہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی جانب سے انیل سنگھ پیش ہوئے۔خیال رہے کہ این سی بی نے2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل کے قریب ایک کروز شپ پر چھاپہ مار کر منشیات استعمال کرنے کے الزام میں آریان خان اور دیگر افراد کو حراست میں لیا تھا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر