دنیا کی سب سے پہلی ڈاک ٹکٹ نیلامی کے لئے پیش ، قیمت ڈیڑھ ارب روپے

World's First Postage Stamp Up For Auction
کیپشن: Postage Stamp Up For Auction
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  لندن کے معروف نیلام گھر '' سودبی'' میں دنیا کی پہلی ڈاک ٹکٹ ''پینی بلیک'' جس کی مالیت ایک پینی تھی نیلامی کے لئے پیش کردی گئی ۔ چار تا چھ ملین برطانوی پاؤنڈ (ایک ارب سے ڈیڑھ ارب پاکستانی روپے) میں فروخت ہوگی۔
تاہم ٹکٹ  ''پینی بلیک'' کے مالک برطانوی شہری ایلن ہولیوسک  کا کہنا ہے کہ ممکنہ قیمت ان کے اندازے سے بہت کم ہے کیونکہ یہ  اس وقت محض دنیا کی پہلی ڈاک ٹکٹ نہیں بلکہ ورلڈ آئیکون ہے۔ اس ٹکٹ کے بعد دنیا بدل گئی فاصلے سمٹ گئے ۔ 


'' پینی بلیک'' کو 1840 میں پہلی دفعہ برطانوی محکمہ ڈاک نے ایک پینی کے عوض دنیا کا پہلا ڈاک ٹکٹ جاری کیا تاہم اس وقت ٹکٹ کے پیسے خط بھیجنے والے کی بجائے خط وصول کنندہ دیتا تھا اور ٹکٹ فاصلے کے مطابق لگائے جاتے تھے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر