ویب ڈیسک : جنوبی افریقہ کے سابق اوپنر گیری کرسٹن کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کا نیا کوچ بنائے جانے کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے بلے باز اور بھارت کو ورلڈ کپ جتوانے والے گیر ی کرسٹن پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کو چ کےلیے اہم امید وار کے طور پر سامنے آ رہے ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے اگلے کوچ گیری کرسٹن ہونگے ۔گیری کرسٹن کے علاوہ سائمن کیٹچ اور پیٹر مورس بھی پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کے امیدوار ہیں۔مگر زیادہ امکان یہی ہے کہ گیری کرسٹن کو کوچ بنایا جائیگا ۔ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور وقار یونس کے بے وقت استعفے سامنے آئے تھے ۔
Gary Kirsten, former South Africa opener and India's World Cup-winning coach, is a leading contender to become Pakistan's next coach, succeeding Misbah-ul-Haqhttps://t.co/kVYMnTjLRO
— WION (@WIONews) October 28, 2021
واضح رہے کہ بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنیوالے گیری کرسٹن نے 101ایک ٹیسٹ اور 185ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے ہیں