وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے  وارنٹ گرفتاری جاری

special assistant to PM shahbaz gill
کیپشن: shahbaz gill
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  عثمان الیاس: ازالہ حیثیت عرفی کیس میں لاہور کی مقامی عدالت نے وزیراعظم کے معاون خصوصی  شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں ۔ 

عدالت نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کو یکم نومبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا ہے۔ عدالت نے نجی کمپنی کی کی جانب سے دائر استغاثہ پر سماعت کرتے ہوئے  ان کی گرفتاری کا حکم جاری کیا۔شہباز گل کے30ہزار مچلکوں کے عوض قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔ عدالت نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ کیس بریت کی درخواست کےلیے فکس تھاتاہم  سارا دن شہباز گل کے نمائندے کا انتظار کرتے رہے، لیکن کوئی  پیش  نہیں ہوا  ان حالات میں شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہیں۔ عدالت نے شہبازگل کو 30 ہزار کے مچلکے جمع کرا کے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج حسنین اظہر شاہ نے کیس پر سماعت کی۔ 
 یاد رہے ایک نجی کمپنی نے معاون خصوصی شہباز گل پر دعوی دائر کررکھا ہے۔ دعوے میں درخواست گذار کی جانب سے کہا گیا کہ شہباز گل نے نجی ٹی وی پروگرام میں کمپنی پر جھوٹے اور بے بیناد الزامات عائد کیے ۔ملزم کے الزام سے کمپنی کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔