انسٹاگرام صارفین کیلئے خوشخبری، نیا شاندار فیچر متعارف

Instagram
کیپشن: Instagram
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) انسٹاگرام میں اسٹوری میں سوائپ اپ لنک کی بجائے لنک اسٹیکرز کا آپشن متعارف کرا دیا گیا۔

ان اسٹیکرز کی آزمائش جون میں شروع کی گئی تھی اور اگست میں اسے ویری فائیڈ اکاؤنٹس والے اکاؤنٹس کے لیے متعارف کرایا گیا تھا، مگر اب انسٹاگرام کے تمام صارفین اسٹوریز میں اسٹیکرز کی شکل میں ہائپرلنکس کا اضافہ کرسکیں گے، کمپنی کے مطابق لنک اسٹیکرز اداروں کو اپنی مصنوعات کو لنک کرنے میں مدد دیں گے، اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے اسٹوری میں اسٹیکر ٹول پر جا کر لنک اسٹیکر پر کلک کرکے یو آر ایل کا اندراج کرنا ہو گا۔

اس سے پہلے انسٹاگرام میں اسٹوریز کے  میں لنک سوائپ اپ فیچر کا فیچر موجود تھا، دونوں فیچر میں بنیادی فرق یہ ہے کہ صارفین لنک اسٹیکرز پر ری ایکشن کا اظہار بھی کرسکیں جو سوائپ اپ اسٹوریز پر ممکن نہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer