ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی چوروں کو بلنگ کی مد میں کروڑوں روپے کا ریلیف

LESCO
کیپشن: LESCO
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لیسکو میں بجلی چوروں کو بلنگ کی مد میں کروڑوں روپے کا ریلیف دینے کا انکشاف ہوا ہے، مختلف دفاتر نے بجلی چوروں کو ڈی ٹیکشن چارج کر کے یونٹس کو نکالے بغیر کروڑوں روپے کے بلز نکال دیئے گئے۔
 لیسکو نےبلنگ کی صورت میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کے سکینڈل کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت بجلی چوروں اور صارفین کو خلاف ضابطہ کروڑوں روپے کا فائدہ پہنچایا گیا، ذرائع نے بتایا کہ بجلی چوروں کو ڈی ٹیکشن چارج کرنے کے بعد سیگریگیشن کر کے بلوں سے کروڑوں روپے نکال دیئے گئے جس پر ڈائریکٹر کسٹمر سروسز لیسکو رائے اصغر نے تمام سرکلز سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے، اسی طرح یونٹس نکالے بغیر کروڑوں روپے کی ایڈجسٹمنٹ دینے کے کیسز کی تفصیلات مانگ لی گئی ہیں۔
کمپنی کے تمام سرکلز، ڈویژنز اور سب ڈویژنز سے بلنگ کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے، لیسکو نے بجلی کیساتھ ساتھ سرکاری دفاتر کو بھی یونٹس کے بغیر بلوں میں ریلیف دیا تھا۔