اساتذہ کی اہم آسامیاں خالی ، نصابی سرگرمیاں متاثر

school teachers
کیپشن: school teachers
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن سکینڈری نے اساتذہ کی ترقیوں کے کیسز نہ بھجوانے کا نوٹس لے لیا، ڈی ای او سکینڈریز کو ترقیوں کے منتظر اساتذہ کے کیسسز فوری بھجوانے کا حکم، اساتذہ کو تین سال سے ترقیاں نہیں ملیں،اساتذہ کی آسامیاں خالی ہونے کے باعث سکولوں میں نصابی سرگرمیاں شدید متاثر ہیں.
 سکولوں میں تین سال سے گریڈ 17 سے 20 تک کے دس ہزار سے زائد اساتذہ ترقیوں کے منتظرہیں۔لاہور میں گریڈ 17 سے 20 تک کے اساتذہ کی 250 اسامیاں خالی ہیں۔پنجاب بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کیجانب سے گریڈ 17 سے 20 تک ترقیوں کیلئے صرف 8 کیسسز بھجوائے گئے۔ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن سکینڈری نے صرف 8 کیسسز بھجوانے پر معاملہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ ڈی ای او سکینڈریز کو طلب کرلیا گیا ہے۔احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ ڈی ای اوز کیخلاف کاروائی کیجائے گی۔

ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن سکینڈری نے اساتذہ کی ترقیوں کے کیسز نہ بھجوانے کا نوٹس لے لیا، ڈی ای او سکینڈریز کو ترقیوں کے منتظر اساتذہ کے کیسسز فوری بھجوانے کا حکم، اساتذہ کو تین سال سے ترقیاں نہیں ملیں، گریڈ 17 سے 20 تک 10 ہزار سے زائد آسامیاں خالی ہیں، اساتذہ کی آسامیاں خالی ہونے کے باعث سکولوں میں نصابی سرگرمیاں شدید متاثر ہیں