ویب ڈیسک: پنجاب میں ڈینگی کے ڈنک تیز,24گھنٹے کےدوران 539کیس رپورٹ جبکہ 2افرادجان کی بازی ہارگئے۔لاہورمیں سب سےزیادہ 423افرادمتاثر،خیبرپختونخوا میں مزید 232افرادڈینگی میں مبتلا،اسلام آبادمیں بھی 121افرادڈینگی کاشکار ہوگئے۔
24گھنٹے کےدوران 539کیس رپورٹ جبکہ 2افرادجان کی بازی ہارگئے۔لاہورمیں سب سےزیادہ 423افرادمتاثر،خیبرپختونخوا میں مزید 232افرادڈینگی میں مبتلا،اسلام آبادمیں بھی 121افرادڈینگی کاشکار ہوگئے۔ سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرعمران سکندر بلوچ کے پنجاب بھر میں ڈینگی سے بچاؤ کی سرگرمیاں تیز کرنے کےاحکامات ، محکمہ صحت نے صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کے لیے کاروائیاں تیزکردی ہیں۔ سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 539 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 423 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز راولپنڈی سے ڈینگی کے 32، فیصل آباد میں 9 اور قصور میں 7 مریض ، گوجرانوالہ، اوکاڑہ اور شیخوپورہ سے ڈینگی کے 6 چھے مریض رپورٹ ہوئے، سرگودھا اور سیالکوٹ سے ڈینگی کے 5 پانچ، جبکہ بہاولنگر سے 4 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد 12,224 ہو چکی ہے،لاہور سے اب تک ڈینگی کے 8,203 کیسز سامنے آئے ہیں۔ عمران سکندر بلوچ کے مطابق رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے باعث 36 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ گزشتہ روز پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث 2 افراد جان کی بازی ہارگئے،ڈینگی سے ہلاک ہونے والے ایک فرد کا تعلق لاہور جبکہ دوسرے کا تعلق شیخوپورہ سے تھا۔
سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرعمران سکندر بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 2,321 مریض داخل ہیں۔لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 1,367 مریض داخل ہیں۔ جبکہ لاہور کے علاوہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 954 مریض داخل ہیں، پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے لئے 4,927 بستر مختص کئے گئے ہیں۔ گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 423,583 ان ڈور مقامات 100,498 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا. پنجاب بھر میں 1,703 ان ڈور اور آوٹ ڈور مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔
عمران سکندر بلوچ کےمطابق گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 65,974 ان ڈور مقامات، 9,492 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا۔
سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرعمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ عوام سے کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بھی اپنانے کی اپیل کرتے ہیں۔ پنجاب کے تمام علماء کرام سے مساجد میں آنے والے نمازیوں کو ڈینگی بارے آگاہی دینے کی اپیل کی گئی ہے۔ذمہ دار شہری ہونےکا ثبوت دیتے ہوئےاپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں، گھر کے اندر اور باہر پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔