ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سموگ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

سموگ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان الیاس)  شہر لاہور کے بیشتر علاقے شدید آلودگی کی لپیٹ میں آگئے۔جبکہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ،عسکری 10،اپرمال ،گلبرگ سمیت دیگر علاقوں آلودگی کی شرح خطرناک حد تک تجاوز کر گئی۔       

تفصیلات کے طابق آلودگی شرح میں اضافہ سموگ دن بہ دن بڑھنے کا موجب بن رہا ہے۔ ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق ہوا میں آلودگی کی شرح 80 مائیکرو گرام فی کیوبک سینٹی میٹر تک ہونی چاہیے۔جبکہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں آلودگی کی شرح 313 فی کیوبک مائیکرو گرام فی کیوبک سینٹی میٹر،عسکری 10 میں 287,اپر مال روڈ217 ،گلبرگ میں 200 تک پہنچ گئی۔اس لئے ماہرین کی جانب سے شہریوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے ہدایت کی گئی ہے۔

محمکہ موسمیات کے مطابق آئندہ دس روز تک بارش کا بھی کوئی امکان نہیں ظاہر کیا گیا جسکے باعث سموگ مزید بڑھنے کے قوی امکانات ہیں۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے کمشنر لاہورذوالفقار گھمن کی جانب سے دھواں خارج کرنے والی فیکٹریوں کو سیل کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔ کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ بھٹیوں، کوڑا کرکٹ کو جلانے والے افراد کیخلاف قانون کےمطابق ایکشن لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ماحولیات،ٹریفک پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی مشترکہ ٹیم گاڑیوں کیخلاف ایکشنز میں زیرو ٹالرنس رکھے گی جبکہ محکمہ ماحولیات انسداد سموگ آگاہی پروگرام کو مزید وسعت دے۔    

Azhar Thiraj

Senior Content Writer