ریلوے پولیس نے سمگلنگ اور چوری کی کوشش ناکام بنادی

ریلوے پولیس نے سمگلنگ اور چوری کی کوشش ناکام بنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) ریلوے میٹریل چوروں کے خلاف پاکستان ریلوے پولیس لاہور ڈویژن کی دو مختلف کارروائیاں، بذریعہ ٹرین منشیات کی اسمگلنگ اور ریلوے مٹریل کی چوری کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے پولیس لاہور ڈویژن نے کارروائی کرتے ہوئے 40 عدد چیئر یونیورسل ریل آہنی ریلوے میٹریل چوری کرنے والا شخص رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ملزم سعد اللہ ریلوے میٹریل کو آٹو رکشہ نمبری LXP.7760 پر لوڈ کر کے لے جارہا تھا۔

ایس ایچ او تھانہ ریلوے پولیس گوجرانولہ محمد اکرام نے ملزم کو پھاٹک نمبر 41، گوندلوالہ کے مقام پر گرفتار کر لیا ملزم کے خلاف تھانہ ریلوے پولیس گوجرانولہ مقدمہ کا اندراج کر لیا گیا ہے، ایس پی ریلوے لاہور ملک محمد عتیق کا کہنا تھا کہ ریلوے میٹریل چوروں کے خلاف بھرپور کارروایاں کی جا رہی ہیں۔ دوسری کاروائی کرتے ہوئے بذریعہ ٹرین آئس نشہ کی سمگلنگ ناکام بنا دی گئی پاکستان ریلوے پولیس نے موثر کارروائی، بذریعہ ٹرین آئس نشہ کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔

ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق محمد شاہد نامی مسافر بذریعہ کراچی ایکسپریس ساہیوال سے روہڑی جا رہاتھا۔مسافر برتھ نمبر 28 پر اپنے سر کے نیچے سیاہ رنگ کے سوٹ کیس کو رکھ کر سویا ہوا تھا۔ ملزم کو مشکوک جانتے ہوئے گشت ڈیوٹی پر مامور ریلوے پولیس اہلکار زاہد عباسی اور شہزادہ عرفان نے تلاشی لی۔ ملزم کے سوٹ کیس سے ایک کلو 834 گرام آئس نشہ برآمد ہوا۔ملزم کو فوری طور پر پولیس کی حراست میں لے کر ولہار اسٹیشن اسٹاپ پر ملزم کو ٹرین سے اتار لیا گیا۔ تھانہ ریلوے پولیس خان پور بجرم 9C-CNSA مقدمہ کا اندراج کر لیا گیا ہے۔ 

دوسری جانب یونیورسٹیز اور کالجز کے طلباء میں منشیات سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا،ملزم سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی گئی، سی آئی اے اقبال ٹاون پولیس کے مطابق ملزم عامر بند روڈ اور اس سے ملحقہ مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروش کرنے میں ملوث تھا کس کی اطلاع پر کاروائی کی گئی اور شفیق آباد کے علاقے سے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔۔۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم سے لاکھوں روپے مالیت کی بارہ کلو منشیات برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں نائن سی کی دفعات شامل ہیں ۔۔۔ قانون کے مطابق نائن سی کے مقدمہ میں ملزم کو عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer