ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسان جو چاہتا ہےحقیقت میں اُسے وہی ملتا ہے،کرینہ کپور

انسان جو چاہتا ہےحقیقت میں اُسے وہی ملتا ہے،کرینہ کپور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ انسان زندگی میں اصل میں جو چاہتا ہے، اسے وہی ملتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کرینہ کپور جو گزشتہ 20 سالوں سے اپنے مداحوں کے دلوں پرراج کیے ہوئے ہیں آ  خبروں کی سرخیوں کی زینت بنی ہوتی ہیں ، حال ہی میں کرینہ کپور نے تصویر شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی مقبول ترین فلم   ’ جب وی میٹ‘ کے 13 سال مکمل ہونے پر ایک تصویر شیئر کی جس میں شاہد کپور ان کے ہمراہ ہیں تصویر کے کیپشن میں کرینہ  نے لکھا کہ ' انہیں لگتا ہے کہ انسان زندگی میں اصل میں جو چاہتا ہے، اسے وہی ملتا ہے'۔ 

تصویر میں کرینہ کپور کے سابق بے حد قریبی دوست شاہد کپور اور فلم کے ڈائریکٹر امتیاز علی بھی شامل ہیں جو فلم   ' جب وی میٹ' کے کسی منظر کو دیکھنے میں مصروف ہیں۔

کرینہ کپور نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اداکار شاہد کپور اور ڈائیریکٹر امتیاز علی کو بھی ٹیگ کیا اور اس کے ساتھ ہی اُنہوں نے کیپشن میں ہیش ٹیگ 13YearsOfJabWeMet  کا بھی اضافہ کیا۔

یاد رہے کہ   کرینہ کپور اورشاہد کپورتین سال سے زائد عرصے تک قریبی دوستی  رہے جبکہ کرینہ کپور نے ’ جب وی میٹ ‘ کی ریلیز کے فوراً بعد ہی سیف علی خان سے دوستی کرلی تھی اور ان کے ساتھ فلم ’ٹشن ‘ بھی سائن کی تھی۔ سیف علی خان سے دوستی کے بعد کرینہ اور  شاہد کے رشتے میں دراڑیں آگئی، 2012 میں کرینہ کپور بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگیں جبکہ 2016 میں شاہد نے بھی میرا راجپوت سے شادی کر کے اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا ۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer