ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزادی مارچ کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم

آزادی مارچ کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قیصر کھوکھر ) حکومت پنجاب نے آزادی مارچ کی مانیٹرنگ کیلئے صوبائی کنٹرول روم قائم کر دیا ہے۔         

صوبائی کنٹرول روم محکمہ داخلہ میں قائم کیا گیا ہے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم سید علی مرتضی اور سپیشل سیکرٹری ہوم احسان بھٹہ کنٹرول روم کے سربراہ ہوں گے۔ کنٹرول روم چوبیس گھنٹے فعال رہے گا جس کے ذریعے آزادی مارچ کے شرکاء، استقبالیہ کیمپوں اور مارچ میں شامل ہونیوالوں کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے گی۔ یہ کنٹرول روم دیگر اضلاع کے کنٹروم رومز کیساتھ منسلک ہے اور اس کو آئی ٹی سے لنک کیا گیا ہے۔

آئی جی آفس، اور پولیس کے تمام افسر اس کنٹرول روم سے رابطے میں ہوں گے۔ یہ کنٹرول روم دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیساتھ بھی رابطہ رکھے گا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم سید علی مرتضی، صوبائی وزیرقانون محمد بشارت راجہ اس کنٹرول روم کا دورہ کریں گے۔ محکمہ داخلہ نے کنٹرول روم میں اضافی سٹاف کی ڈیوٹیاں بھی لگادی ہیں۔