(سٹی 42) مہنگائی کی چکی میں پسی غریب عوام پر ایک اور بم گرا دیا گیا، شہر میں مرغی کا گوشت 9 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا۔ شہری بڑھتی ہوئی قیمتوں پر بلبلا اُٹھے اعلیٰ احکام سے اہم مطالبہ کردیا۔
سٹی 42 کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید نو روپے کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعدزندہ مرغی 140روپے اور گوشت 203 روپے کلو ہو گیا۔
شہریوں نے اعلیٰ حکام سے برائلر کی قیمتوں میں کمی، دوکانوں پر سرکاری نرخ نامے آویزاں کرانے اور من مانی قیمتیں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔