شہباز شریف حکومت کے آخری سال کی شرح نمو منفی نکلی

Planning Commission of Pakistan, Economic Growth Rate, GDP, PDM Government, Shahbaz Sharif, PTI
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم: نگران حکومت نےگزشتہ سالوں کی معاشی شرح نمو پر نظرثانی کر کے مسلم لیگ نون کی اتحادی حکومت کے آخری سال کی شرح نمو کو مثبت سے بدل کر منفی قرار دے دیا۔ 

وفاقی سیکریٹری منصوبہ بندی کی زیرصدارت نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس منگل کے روز اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں اعداد و شمار کے تجزیہ کے بعد   مسلم لیگ نون کی اتحادی حکومت کے آخری مالی سال کی معاشی شرح نمو مثبت سے منفی کردی گئی ۔ 

پی ٹی آئی حکومت کے آخری مالی سال کی معاشی شرح نمو میں اضافہ کو دیا گیا۔ 

اجلاس کے بعد جاری کئے گئے سرکاری اعلامیہ مین بتایا گیا ہے کہ مالی سال2022-23 میں معاشی شرح نمو منفی0.17 فیصد رہی۔اتحادی حکومت نے 2022-23 کیلئے معاشی شرح نمو 0.29 فیصد ظاہر کی تھی 

پی ٹی آئی حکومت کے آخری مالی سال2021-22 میں معاشی شرح نمو6.17 فیصد رہی۔اتحادی حکومت نے مالی سال 2021-22 کیلئےمعاشی شرح نمو 6.10 فیصد ظاہر کی تھی۔

پلاننگ کمیشن کے اعلامیہ  میں کہا گیا ہے کہ جولائی تا ستمبر 2023 میں معاشی شرح نمو 2.13 فیصد رہی جبکہ جولائی تا ستمبر 2022 معاشی شرح نمو 0.96 فیصد تھی۔

پلاننگ کمیشن نے مزید بتایا کہ جولائی سے ستمبر تک زرعی شعبہ کی پیداوار 5.06 فیصد رہی ، پہلی سہ ماہی میں صنعتی شعبہ کی پیداوار 2.48 فیصد رہی۔ اس دوران خدمات کے شعبہ کی پیداوار 0.82 فیصد رہی۔