ارشاد قریشی: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ عمران خان کے سر پر نا اہل ہونے کی تلوار لٹک رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کیمشن نے یہ کیس ہی چئیر مین پی ٹی آئی کو نا اہل کرنے کے لئے بنایا ہے،
فیصلہ کیا گیا ہے کہ قانونی قدغن کے باعث اس بار عمران خان بطور چئیرمین پی ٹی آئی اس الیکشن میں امیدوار نہیں ہوں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ عدت کے دوران نکاح کا مقدمہ مخالفین شریعت کورٹ میں بھی لے گئے تھے، شریعت کورٹ نے عدت کے دوران نکاح کا کیس خارج کررکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بڑے پیمانے پر مختلف شہروں میں کنونشن کرے گی، کنونشنز کی ذمہ داری مجھے دی گئی ہے ۔
شیر افضل مروت نے بتایا کہ چئیرمین پی ٹی آئی کے مطابق خاور مانیکا کے بچوں کو بھی معلوم ہے کہ ان کا باپ جھوٹ بول رہا ہے۔