عالمی بینک کی بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مخالفت 

عالمی بینک کی بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مخالفت 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مخالفت کردی۔

عالمی بینک کے نائب صدر مارٹن ریزر نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی ضرورت نہیں ہے لیکن بجلی کے لائن لاسز کو کم کیا جائے۔

انہوں نے مقامی قرضوں کو مؤخرکرنے پر بھی اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ مقامے قرضے مؤخرکرانے سے بینکنگ سیکٹر  اور سرمایہ کاری متاثر ہوسکتی ہے اس لیے پاکستان کو مقامی قرضے مؤخرکرانے کے عمل میں محتاط رہنا ہوگا۔

 نائب صدر عالمی بینک کا کہنا تھا کہ الیکشن سے قبل سیاسی جماعتوں سے معاشی اصلاحات پربات چیت ہوئی ہے، معاشی اصلاحات کا عمل جاری رہنا چاہیے، معاشی پالیسیوں پر عملدرآمد ضروری ہے۔

مارٹن ریزر نے مزید کہا کہ پاکستان کو ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو 2 سے 3 فیصد تک بڑھانا ہوگا، محض ٹیکس وصولیاں کرنا کافی نہیں ہے، اخراجات اورٹیکس اصلاحات پرمل کرکام کرنے کی ضرورت ہے، زرعی شعبے کو سہولیات دیے بغیر ٹیکس ریونیو میں اضافہ مشکل ہوگا۔