(عرفان ملک)لاہور میں چائلڈ پورن و گرافی کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ، سائبر کرائم ونگ سنگین نوعیت کے ان کیسز میں کارروائی سے گریزاں۔
تفصیلات کے مطابق چائلڈ پورن و گرافی اور بچوں کے والدین کو بلیک میلنگ کے واقعات میں اس سال خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، رواں سال سائبر کرائم نے چائلڈ پورن و گرافی کے صرف 4 مقدمات کا اندراج کیا جبکہ ایف آئی اے ریکارڈ سائبر کرائم ونگ کو چائلڈ پورن گرافی سے متعلق 168 شکایات ملیں، گزشتہ سال چائلڈ پورن و گرافی کی 24 شکایات سائبر کرائم ونگ کو موصول ہوئی تھیں۔
سائبر ماہرین کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں چائلڈ پورن و گرافی پر سنجیدہ اقدامات کیے جاتے ہیں، ہمارے ہاں چائلڈ پورن گرافی کے واقعات کو رپورٹ بھی کم کیا جاتا ہے ، دوسری جانب ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ چائلڈ پورن و گرافی سے متعلق درخواستوں پر انکوائریز جاری ہیں۔