ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ثانیہ مرزا کی نئی پوسٹ نے مداحوں کو پھر تشویش میں ڈال دیا

Sania Mirza
کیپشن: Sania Mirza
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : تصاویر کے بیک گراؤنڈ کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر اسی شو کے سیٹ کی ہیں جو ثانیہ کے شوہر  شعیب ملک ہوسٹ کر رہے ہیں لیکن تصویر میں صرف  ثانیہ مرزا ہیں۔

ثانیہ مرزا علیحدگی کی خبروں کے بعد سے مسلسل سوشل میڈیا پر پوسٹس کر رہی ہیں تاہم ان پوسٹس میں شعیب ملک کی نہ کوئی تصویر ہے اور نہ ہی کوئی تذکرہ جس پر ان کی ہر پوسٹ پر مداحوں کی تشویش مزید بڑھ جاتی ہے۔ثانیہ کی اس پوسٹ پر بھی ایک مداح نے لکھا کہ ’مجھے لگتا ہے ثانیہ اور شعیب کی طلاق ہوچکی ہے، دونوں اس لیے ساتھ ہیں کیوں کہ انہوں نے اس شو کا کنٹریکٹ سائن کیا تھا، بہت ساری تصاویر وہ ڈال رہی ہیں لیکن شعیب ملک کہیں نہیں۔‘

گزشتہ دنوں اسی شو کے حوالے سے تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جن میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا علیحدگی کی خبروں اور افواہوں کے بعد پہلی بار ایک ساتھ نظر آئے تھے۔اسٹار جوڑی کے نئے آنے والے شو کی شوٹنگ سیٹ کی تصاویر اور ویڈیوز میں ثانیہ شعیب کو ایک دوسرے کے ہمراہ سیٹ پر مختلف پوز میں دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کچھ دنوں قبل خلیجی اخبار نے اپنی رپورٹ میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزاکی طلاق کی خبر دی تھی لیکن دونوں اسٹارز میں سے کسی نے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ذرائع کے مطابق شعیب اور ثانیہ کے درمیان قانونی پیچیدگیاں حل ہونے کے بعد علیحدگی کے باضابطہ اعلان کا امکان ہے۔شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے نئے شو کا اعلان ہونے کے بعد سوشل میڈيا پر کچھ لوگوں نے علیحدگی کی خبروں کو ٹی وی شو کی پبلسٹی کا حربہ بھی قرار دیا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)