بین اسٹوکس کا پاکستان کیلئے بڑا اعلان

بین اسٹوکس کا پاکستان کیلئے بڑا اعلان
کیپشن: Ben Stokes
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بڑا اعلان کردیا۔

انگلش کپتان بین اسٹوکس نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ٹیسٹ میچ عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔بین اسٹوکس نے کہا کہ اس سال کے شروع میں پاکستان کو تباہ کرنے والے سیلاب کو دیکھ کر بہت دکھ ہوا اور سیلاب کے ملک اور عوام پر خاصے اثرات مرتب ہوئے۔ 

انگلش کپتان کاکہنا تھاکہ کھیل نے میری زندگی میں مجھے بہت کچھ دیا ہے اور میں صرف یہی حق سمجھتا ہوں کہ کرکٹ سے بالاتر ہو کر کچھ واپس دوں، میں اس ٹیسٹ سیریز سے اپنی میچ فیس پاکستان سیلاب متاثرین کو عطیہ کروں گا۔انہوں نے مزید کہا امید ہے کہ یہ عطیہ پاکستان کے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کی تعمیر نو میں مدد کرے گا۔

اسٹوکس کا کہنا تھاکہ 17 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہونے پر بہت پرجوش ہوں، تاریخی سیریز کے سلسلے میں پہلی مرتبہ پاکستان آکر بہت اچھا لگ رہا ہے، کھیلنے اور سپورٹ گروپ کے درمیان ذمہ داری کا احساس ہے اور یہاں ہونا خاص بات ہے۔ 

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر