ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایوانِ صدر اسلام آباد میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے الوداعی ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر صدرِ پاکستان عارف علوی نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی دفاعی شعبے میں خدمات کو سراہا۔صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملک اور پاک فوج کے لیے خدمات کی تعریف بھی کی۔
صدرِ عارف علوی کی جانب سے جنرل قمر جاوید باجوہ کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج وزیرِ اعظم شہباز شریف سے بھی الوداعی ملاقات کریں گے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے جنرل قمر جاوید باجوہ کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔