ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

33 کے بجائے کتنے فیصد نمبر لینے والے طلبا پاس ہوں گے ؟

exams
کیپشن: exams
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک اور انٹر کےامتحان اپریل اور مئی میں لیےجائےگے۔
 تفصیلات کے مطابق انٹر بورڈ کمیٹی آف چیرمینز کے اجلاس میں اہم فیصلےکیے گئے ہیں ۔جن کے مطابق  امتحان میں پاسنگ مارکس 33 سے بڑھا کر 40 فیصد کرنے کی تجویز بھی پیش کردی گئی جسے آئندہ اجلاس میں منظور کیا جائے گاجبکہ نیاء گریڈنگ سسٹم آئندہ تین سال میں نافذ ہوگا۔

95 سے 100 فیصد نمبر لینے والوں کو ڈبل اے پلس گریڈملے گا۔90 سے 95 فیصد نمبر لینے والے طلباء کو اے پلس گریڈ ملے گا85 سے 90 فیصد نمبر والے طلباء کو ڈبل بی پلس گریڈ ملے گا۔فیل کی شرح کو ختم کرکے غیر مطمن کا لفظ شامل کردیا جائے گاجبکہ گریڈنگ سسٹم مکمل طور پر 2025میں نافذ کیا جائے گا۔