ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ثانیہ مرزا، شعیب ملک  کے ہمراہ لاہورپہنچ گئیں   

stars
کیپشن: Sanai Mirza with Shoaib Malik in Lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)شعیب ملک کی اہلیہ  اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا  شعیب ملک کے ہمراہ لاہور پہنچ گئیں ۔اس موقع پر ثانیہ مرزا نے کہا کہ لاہور، لاہور اے ، یہاں آکر ہمیشہ بہت پیار ملا ۔

    قومی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا لاہور کے نجی مال پہنچے جہاں پرستاروں کی بڑی تعداد نےان  کا بھرپور استقبال کیا۔دونوں سٹارز نے پرستاروں میں سوونئیر تقسیم کرنے کے ساتھ آٹو گراف بھی دئیے۔

 ثانیہ مرزا نے کہا کہ  شادی کے بعد آج پھر سے لاہوریوں نے بھرہور انداز میں ویلکم کیا ہے۔اس موقع پر  شعیب ملک نے کہا کہ اپنے چاہنے والوں کے بہت شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیشہ سپورٹ کیا ہے، امید ہے کہ انہیں ہمارا پرفیوم بھی پسند آئے گا۔