سٹی 42: ڈینگی کے ڈنگ میں گزشتہ دنوں کے مقابلے میں کمی دیکھی گئی ہے مگر اموات کی شرح میں بدستور اضافہ جاری ہے، مزید 3 قیمتی زندگیاں ڈینگی نگل گیا ۔ سرکاری طور پر لاہور شہر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار میں مبتلا 88 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔
ڈینگی وبا کی شدت میں کمی آنا شروع ہوگئی، لاہور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران سرکاری طور پر مزید 88 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ ڈینگی بخار میں مبتلا 3 افراد جان کی بازی ہارگئے ، تین ماہ کے دوران ڈینگی سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد سو سے تجاوز کرگئی، کل اموات تین ماہ کے عرصے کے دوران 104 تک جاپہنچی۔ سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈینگی کے 692مریض زیر علاج ہیں ۔ ڈینگی سرویلنس کے دوران شہر کے 167 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے ،جسے تلف کر دیا گیا ہے۔