(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر بہت سی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں بعض اوقات ایسی دلچسپ و عجیب و غریب ویڈیوز دیکھنے کو ملتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین حیرت کے سمندر میں ڈوب جاتے ہیں ایک ایسی ہی حیران کن ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس نے سبھی کو دنگ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں ایک بڑے سائز کا مکڑا لکڑی کے تختے پر چل رہا ہے لیکن وہ اکیلا نہیں ہے بلکہ اس نے باقاعدہ ایک مینڈک کو لفٹ دے رکھی ہے یعنی مینڈک اس کی پیٹھ پر سوار ہے اور مکڑا اسے لے کر منزل کی جانب چلا جا رہا ہے۔ویڈیو دیکھ کر یوں لگتا ہے جیسے دونوں جاندار بڑے ہی گہرے دوست ہیں اور دونوں میں خوب پیار بھی ہے۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے صارفین کو حیران کر دیا ہے اور اس پر جہاں صارفین کی جانب سے تبصرے کئے جا رہے ہیں وہیں اس ویڈیو کو بہت پسند بھی کیا جا رہا ہے۔