ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جماعت اسلامی کا ڈی چوک میں جلسہ، کارکنان کی پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش

Jmaat Islami Dharna Islamabad
کیپشن: Dharna D Chowk
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں جماعت اسلامی کےاحتجاج کے دوران کارکنان کی پارلیمنٹ جانے کی کوشش۔کارکن خاردارتاریں اور رکاوٹیں ہٹا کر ڈی چوک پہنچے گئے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی زیر صدارت مہنگائی کیخلاف مارچ ڈی چوک پہنچ چکا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا ہے۔ سراج الحق نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نےبائیس کروڑ عوام کو دھوکا دیا، روز نئی ویڈیولیکس دیکھتےہیں، ملک میں حقیقی نظام چاہتے ہیں، اس حکومت نے ملک کو مہنگائی کا تحفہ دیا، ہم ملک میں صاف اور شفاف انتخابات چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کا نوجوان ملک میں اسلامی نظام چاہتا ہے۔ 74سال سے پارلیمنٹ میں نوجوانوں کی نمائندگی نہیں جبکہ 2023 کے الیکشن میں عوام حکمرانوں کو آئینہ دکھائیں گے۔