راؤ دلشاد حسین: شہر میگا ترقیاتی منصوبے ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے اور دیگر پروجیکٹس کامعاملہ، منصوبوں کیلئے تشکیل دی گئی وزراء کمیٹی کا دوسرا اجلاس طلب کرلیا گیا۔
ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے کیلئے پانچ فنانشل پروپوزل تیار کرلی گئی ہیں، منصوبے پر 54 ارب روپے کا تخمینہ لاگت تیار کیا گیا ہے۔ صوبائی وزراء کمیٹی کے اجلاس میں میگا پروجیکٹس اور ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے پروجیکٹ کی تکمیل کیلئے فنانشل ماڈل پر مشاورت ہو گی۔ صوبائی وزراء کی کمیٹی کو ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے پروجیکٹ کیلئے فنانسنگ ماڈل پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔
منصوبے کیلئے بینک آف پنجاب سے قرض لینے کی تفصیلات زیربحث لائی جائیں گی۔ ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے کیلئےایکوائر کی گئی اراضی کو قبضے میں لینے کیلئے سب کمیٹی تشکیل دی جائیگی۔ سب کمیٹی متاثرین ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے کے تحفظات اور شکایات کو نمٹانے کی پابند ہوگی۔ لاہور اربن انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کی ترجیحات زیربحث لائی جائیں گی۔
سیکرٹری وزراء کمیٹی و ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے وزراء، کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان اور ڈی سی لاہور کو دعوت نامہ جاری کردیا۔ وزیر ہاؤسنگ ملک اسد کھوکھر، وزیر بلدیات میاں محمودالرشید، وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد، وزیر سکول ایجوکیشن ڈاکٹر مرادراس، وزیرتجارت میاں اسلم اقبال، چئیرمین پی اینڈ ڈی عبداللہ خان سنبل، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نورالامین مینگل، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری ہاؤسنگ اجلاس میں شرکت کرینگے۔