عمر اسلم: قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الہیٰ سے صدر مسلم لیگ سعودی عرب چودھری اظہر وڑائچ کی ملاقات، چودھری پرویزالہی کا کہناہےکہ اوورسیزپاکستانی بیرون ملک پاکستان کاقیمتی اثاثہ ہیں، اس موقع پر پارٹی خدمات پرچودھری اظہروڑائچ کو اعزازی شیلڈ بھی دی.
چودھری پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی میں اوورسیز پاکستانی پیش پیش ہیں، اوورسیز پاکستانی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی بیرون ملک پاکستان کے سفیر ہیں، پاکستان میں پہلی بار اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حاصل ہوا ہے اور سعودی عرب میں دوسرے ممالک کی نسبت زیادہ پاکستانی آباد ہیں۔
چودھری پرویز الہی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کے بیشتر فلاحی اداروں میں اپنا مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس موقع پر چودھری اظہر وڑائچ کو سعودی عرب میں پارٹی کو فعال کرنے کے حوالے سے اہم ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ چودھری زید بن سرور ایڈووکیٹ اور مہد اظہر وڑائچ بھی اس موقع پر موجود تھے۔