(سٹی 42) سی سی پی او نے ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کے اختیارات بھی اپنے پاس رکھ لیے، ایس ایچ آؤ اور انچارج انویسٹی گیشنز کے تبادلوں کے بعد اب تھانہ محرر بھی سی سی پی او کی مرضی کا لگے گا۔
سی سی پی اولاہورمحمد عمر شیخ نےتمام اختیارات اپنےپاس رکھ لئے، ایس ایچ اوزاورانچارج انویسٹی گیشنزکےبعداب محرربھی لگائیں گے۔سی سی پی اوآفس نےمحررکےانٹرویوزبھی شروع کردیئے، قبل ازیں ایس ایچ اوزاورانچارج انویسٹی گیشنزکےتبادلےبھی کرچکےہیں۔ زرائع کے مطابق آپریشن اورڈی آئی جی انویسٹی گیشن صرف دستخط کرنےتک محدودہوکررہ گئے۔
سی سی پی اوآفس تبادلوں کی لسٹیں ڈی آئی جیزکوبھجواتاہے اور دونوں ڈی آئی جیز تبادلوں کی فہرستوں پردستخط کرتےہیں،قانون کے مطابق ایس ایچ اوز،انچارج انویسٹی گیشن لگانےکااختیار ڈی آئی جیزکےپاس ہوتاہے۔تھانوں کےمحررایس ایس پیزکےاحکامات پرتعینات کیےجاتےہیں ، سی سی پی اوآفس کی جانب سےبےجامداخلت پرافسران مایوس ہوگئے۔