ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم کے فروغ  کیلئےپنجاب حکومت کا ایک اور قدم

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم کے فروغ  کیلئےپنجاب حکومت کا ایک اور قدم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ریحان گل: انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم کے فروغ  کے لئے پنجاب حکومت کا ایک اور قدم، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پنجاب میں ایک نئی ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
  

تفصیلات کے مطابق  محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پنجاب میں ایک نئی ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، ایمرجنگ ٹیکنالوجی یونیورسٹی سمبڑیال پنجاب میں بنائی جائے گی، یہ یونیورسٹی پانچ سو ایکٹر رقبے پر محیط ہوگی،  اس یونیورسٹی پر 14 ارب روپے لاگت آئے گی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے وزیر اعلی پنجاب کو سمری ارسال کردی ہے۔

وزیر اعلی کی منظوری کے بعد اس یونیورسٹی کا ایکٹ منظور ہوگا، اس یونیورسٹی میں ٹیکنالوجی ریسرچ جدید اور آئی ٹی کے شعبہ کی تعلیم دی جائے گی۔

 دوسری جانب   زمینوں اور تعمیرات کی رجسٹری و انتقال کی خدمات ای خدمت مراکز میں شامل کر لی گئیں، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ، بورڈ آف ریونیو اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کا انعقاد ای خدمت مرکز میں کیا گیا۔ ڈی جی ای گورننس پی آئی ٹی بی ساجد لطیف،ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ ندیم بھنگو اور ڈائریکٹر بورڈ اسامہ سعید نے معاہدے پر دستخط کئے۔

؎

اس موقع پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تاررڑ‘چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور،ایڈیشنل ڈی جی وسیم بھٹی سمیت متعلقہ افسران بھی شریک تھے، معاہدے کے تحت عوام کو رجسٹری اور انتقال کی سہولت پی آئی ٹی بی کے خدمت مراکز میں فراہم کی جائیں گی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایس ایم بی آر بابر حیات تارڑ کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں رجسٹریاں اور انتقال کی سہولت ون ونڈو آپریشنز کے ذریعے عوام کو چند گھنٹوں میں میسر ہو گی۔

Shazia Bashir

Content Writer