نواز اور شہباز شریف کی والدہ جاتی امرا میں سپردخاک

نواز اور شہباز شریف کی والدہ جاتی امرا میں سپردخاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر،عمران یونس:سابق وزیر اعظم نواز  شریف اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر  شہباز شریف کی والدہ کو جاتی امرا میں سپردخاک کردیا گیا،بیگم شمیم اختر کو ان کے خاوند میاں محمد شریف کے پہلو میں سپردخاک کیا گیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی  نماز جنازہ ادا کردی گئی ،ان کی نماز جنازہ شریف میڈیکل کمپلیکس میں ادا کی گئی ۔

نماز جنازہ میں شہبازشریف،حمزہ شہباز،  پرویز ملک، وزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر،خواجہ محمد آصف ،رانا مشہود علی خان و دیگر رہنمائوں نے شرکت کی ،نماز جنازہ  مفتی راغب نعیمی نے پڑھائی -

بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ گزشتہ روز لندن کی مرکزی مسجد میں ادا کی گئی تھی، کورونا ایس او پیز کے تحت نماز جنازہ میں 30 افراد کے شریک ہونے کی اجازت تھی، لندن میں بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ میں نوازشریف، حسین نواز، حسن نواز، اسحاق ڈار، ان کے بیٹے علی ڈار اور قریبی عزیز شریک ہوئے تھے۔

اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی میت جاتی امرا پہنچا ئی  گئی، شریف میڈیکل سٹی کے فٹ بال گراؤنڈ میں نماز جنازہ  کے دوران  سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔

 بیگم شمیم اختر کی میت لندن سے صبح سویرے لاہور پہنچی، شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے میت کو وصول کیا، بیگم شمیم اختر کا جسد خاکی غیر ملکی پرواز 259 کے ذریعے لاہور منتقل کیا گیا، بیگم شمیم اختر 22 نومبر کو لندن میں انتقال کر گئی تھیں۔ شریف برادران کی والدہ کو جاتی امرا میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ نماز جنازہ دوپہر ڈیڑھ بجے شریف میڈیکل سٹی میں ادا کی جائے گی، اتوار کو قل خوانی میں صرف خاندان کے افراد شریک ہوں گے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer