شادی ہالز اور مارکیز مالکان کیلئے بڑی خوشخبری

 شادی ہالز اور مارکیز مالکان کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   شادی ہالز اور مارکیز مالکان  کے لئے اچھی اور بڑی خبر سامنے آئی ہے، وینٹیلیشن رکھنے والے شادی ہالز اب مارکیز میں بھی شادیاں ہوسکیں گی۔

 تفصیلات کے مطابق شادی ہالز اور مارکیز مالکان  کے لئے اچھی اور بڑی خبر سامنے آئی ہے، وینٹیلیشن رکھنے والے شادی ہالز اب مارکیز میں بھی شادیاں ہوسکیں گی، وفاقی حکومت نے وینٹی لیشن رکھنے والے شادی ہالز اورمارکیز میں فنکشن کرنے کی اجازت دیدی جن ہالز یا مارکیز کے سڑکچر میں کافی تعداد میں کھڑکیاں،ہواداری کا نظام موجود ہے ایسی مارکیز اور بینکوٹ ہالز میں شادیاں کرونا ایس اوپیز کے تحت ہوسکیں گی۔

منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز ، ریگولیشن اور کوارڈینیشنز نے احکامات جاری کردیئے شادی ہالز اور مارکیز مالکان نے حکومتی ایس اوپیز کے مطابق تیاریاں شروع کردیں،حکومت نے یہ بھی واضح کردیا ہے کہ مکمل بند ہالز اور مارکیز مین شادیاں نہیں ہوسکتیں۔ 

 

میرج ہالز مالکان وفاق کیجانب سے بڑے فیصلے پر بڑے خوش نظر آئے, وفاق کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد کھڑکیاں اور ہواداری کا نظام رکھنے والی شادی ہالز میں شادیوں کے فنکشنز شروع ہوگے ہیں, فنکشنز میں آنے والے فیملیز بھی وفاق کے فیصلے پر خوش نظر آیئں.


لاہوریوں نے وفاقی حکومت کے فیصلے کو سراہا ہے, شادی ہالز مالکان اور مارکیز مالکان نے حکومتی فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے لاکھوں افراد کا روزگار بحال ہوا ہے.

Shazia Bashir

Content Writer