اساتذہ اور طلبا کیلئے اہم خبر آگئی

اساتذہ اور طلبا کیلئے اہم خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)محکمہ سکول ایجوکیشن کے دعوے دھرے رہ گئے،دعوؤں کے باوجود ای ٹرانسفر کےذریعے ہزاروں اساتذہ کو تبادلوں کے آرڈرز 27 نومبر کو جاری نہ کیے جاسکے،ٹرانسفر آرڈر نہ ملنے سے اساتذہ شدید ذہنی دباو کا شکار ہیں۔دوسری جانب  محکمہ سکول ایجوکیشن اپنے ماتحت ذیلی اداروں میں زیر تعلیم ڈیڑھ کروڑ سے زائد طلباء کا ڈیٹا آن لائن نہ کرسکا۔

تفصیلات کے مطابق ای ٹرانسفر کا ساتوں راؤنڈ بری طرح ناکام ہوگیا۔محکمہ سکول ایجوکیشن کےدعوے دھرےرہ گئے۔دعوؤں کے باوجود 27 نومبرکو اساتذہ کے تبادلوں کے آرڈرز جاری نہیں ہوسکے۔ پنجاب بھر کے ہزاروں اساتذہ کا میرٹ تبدیل کردیا گیا، جس پر اساتذہ پریشانی سے دوچار ہیں۔

ذرائع کے مطابق اساتذہ تبادلوں کے لئے اپلائی کیے ہوئے سکول میں تعیناتی کے لئے خوار ہوکررہ گئے ہیں ،اب سکول ایجوکیشن نے آرڈرز 27 کی بجائے 30 نومبر کو کرنے کا ایک اور دعویٰ کیا ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن کاکہناہےکہ پیرکےروزہرصورت اساتذہ کے آرڈرز کردیئے جائیں گے۔دوسری جانب اساتذہ کا کہنا ہے کہ ای ٹرانسفر کےذریعے تبادلوں کا سسٹم بے کار ہے،ای ٹرانسفر کی بجائے مینول طریقہ سے ایڈجسٹمنٹ کی جائے۔

دوسری طرف محکمہ سکول ایجوکیشن اپنے ماتحت ذیلی اداروں میں زیر تعلیم ڈیڑھ کروڑ سے زائد طلباء کا ڈیٹا ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا  کرنے میں ناکام ہوگیا۔ایک سال گزر جانے کے باوجود تمام ذیلی اداروں میں زیر تعلیم بچوں کا ڈیٹا آن لائن نہ ہوسکا۔سکول ایجوکیشن کے ماتحت پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن،پیمہ ،دانش سکول اور پنجاب بھر کے سرکاری سکول آتے ہیں۔سکول ایجوکیشن نے ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کیلئے ب فارم کی شرط عائد کردی ہے۔ سکول ایجوکیشن کو ب فارم کی شرط کے باعث بچوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے میں مشکلات پیش آنے لگی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ابھی تک پنجاب کے صرف 40 فیصد بچوں کا ڈیٹا اکٹھا  کیا جاسکا ہے ۔اساتذہ کا کہناہےکہ زیادہ تر والدین کےپاس ب فارم کیساتھ شناختی کارڈبھی نہیں جبکہ والدین کاکہناہےکہ ہمارےپاس فیس کے پیسے نہیں ب فارم کہاں سے بنوائیں؟دوسری جانب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ آئندہ پبلک سکولوں میں (ب) فارم کے بغیر کسی بھی طالبعلم کا داخلہ نہیں کیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer